Path Home ... Foreign Translations ... Books in Urdu-اردو میں کتابیں۔ ... نفسیاتی میگن سیریز

نفسیاتی میگن سیریز

میگن سیریز
میگن سیریز

روح روح، ایک گھوسٹ ٹائیگر اور ایک خوفناک مددگار

از

اوون جونز

میگن ایک نفسیاتی نوجوان ہے، جو کوئی ایسا شخص تلاش نہیں کرسکی جو اسے اسکی صلاحیتوں کے بارے میں سمجھنے میں مددگار ہو… کوئی بھی جاندار ایسا نہیں

دی مس کونسیپشن` (غلط فہمی) ایک نوجوان لڑکی کے بڑھتے ہوئے احساس کے بارے میں ایک مختصر کہانی ہے کہ وہ ایسے کام کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے، جو اس کے خاندان میں سے کوئی نہیں کرسکتا، حالانکہ اس کے اسکول کے کچھ دوستوں کا کہنا ہے کہ ان میں ایسی ہی غیر معمولی نفسیاتی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔ اس پہلی کتاب میں لڑکی کا نام میگن ہے جسکی عمر بارہ سال ہے۔ میگن کے دو بظاہر ناقابل تسخیر مسائل ہیں۔ پہلا یہ کہ اس کی ماں اپنی بیٹی کی پوشیدہ صلاحیتوں سے خوفزدہ ہے اور وہ نہ صرف اس کے لئے غیر معاون ہو گی بلکہ عملاً اس کی حوصلہ شکنی کرے گی اور دوسرا یہ کہ اسے کوئی استاد نہیں مل سکا کہ جو اسے اسکی مافوق الفطرت، نفسیاتی طاقتوں کو پروان چڑھانے میں مدد کرے۔ وہ ان کے بارے میں اپنی ماں سے بات کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن بہت تھوڑی سی شرمندہ ہوتی ہے اور وہ اپنے والد کو بتانے کی زحمت بھی نہیں کرتی، کیونکہ وہ جانتی ہی ہے کہ اس کی والدہ نہیں مانے گی اور بالآخر، میگن اپنی ماں کی نظروں میں اچھا رہنا چاہتی ہے۔ میگن کو لگتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان ایک بے ساختہ بندھن ہے۔ شاید یہ وہ رشتہ ہے جو تمام ماؤں اور ان کی بیٹیوں کے مابین موجود ہوتا ہے، لیکن شاید یہ بہت زیادہ گہرا بھی ہوتا ہے۔ کون بتا سکتا ہے، جبکہ میگن خود بھی اپنے بارے میں نہیں جانتی؟ وہ صرف اتنا جانتی ہے کہ اس کی ماں اس کی توقع پر اسطرح پوری نہیں اتر رہی جیسے ایک نوعمر بیٹی کی محبت کرنے والی ماں کو کرنا چاہئے، جو اپنی بے چینی کا تبادلہ خیال اپنے کسی با اعتماد شخص کے ساتھ کرنا چاہتی ہے۔ میگن اپنی ماں کو وقت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ وہ اپنے غیر معمولی خوف سے باہر نکل آئے. وہ انتظار کر سکتی ہے اور وہ اس خوفناک زیادتی کا بھی مقابلہ کر سکتی ہے جو اس کے والد کے علم کے بغیر چپکے سے اس کے ساتھ کی جاتی ہے۔ کم از کم، وہ اب تک کے لئے کر سکتی ہے. ابھی تک، `دی مس کونسپشن` (غلط فہمی) موجودہ سیریز میں شامل ان 23 مختصر کہانیوں میں سے پہلی ہے جو کہ میگن کی مستقل روشن خیالی کے بارے میں ہے چونکہ وہ ان لوگوں کو تلاش کرتی ہے جو اسکو اسکی مافوق الفطرت، روحانی اور نفسیاتی ترقی کے ساتھ آگے بڑھنے میں اسکی رہنمائی کر سکیں ۔ اس کے لیے اسے نہ صرف یہ سکھایا جانا ہے کہ کیا اور کیسے کرنا ممکن ہے، بلکہ یہ بھی کہ وہ اپنی خصوصی صلاحیتوں کو کن کاموں میں بروئے کار لائے۔ میگن ایک اچھی لڑکی ہے، لہذا بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ اپنی طاقتوں کو بھلائی کے لئے ہی استعمال کرے گی، لیکن صحیح کام کرنا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا اگرچہ آپ کو معلوم ہو کہ وہ کیا ہے۔ میگن کے بارے میں یہ کہانیاں کسی بھی شخص جسے نفسیاتی طاقتوں، مافوق الفطرت اور غیر معمولی واقعات سے دلچسپی ہو اور جس کی عمر دس سے سو سال کے درمیان ہو، کو لبھائیں گی۔

نفسیاتی میگن سیریز:

1] غلط فہمی۔ – E-BOOK – ISBN: 9788835423102

ترجمہ اسد علیم نے کیا۔

(Psychic Megan Series)

Tektime کتابوں کی دکان

2]

میری کتابوں کی دکان – My Bookshop

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Shopping Basket
Scroll to Top